ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام نامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

21 فروری 2021

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کیجانب سے محمد علی سدپارہ کے یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے سکریٹری جنرل آغا علی رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ احمد علی نوری ، ڈویژنل ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ علی محمد کریمی، ڈی پی آئی ایس او عامر عمران اور ضلعی سکریٹری جنرل شیخ فدا علی ذیشان نے معروف کوہ پیما کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او نسیم کرار ، غازی سرور مرحوم اورملک عزیز اور گلگت بلتستان کو پوری دنیا میں روشناس کرانے والےنامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کی بلندی درجات کیلئےفاتحہ خوانی کی گئی اور دعائیں مانگی گئی۔

رہنماؤں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں نے سخت سردی میں کے ٹو سر کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا، انکے عزم و حوصلے قابل داد و تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔واضح رہے کہ آغا علی رضوی اپنے بیان میں معروف کوہ پیما کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ اٹھا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم محمد علی سدپارہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے علاقہ سدپارہ میں محمد علی سدپارہ ماونٹئیرنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مطالبہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تک پہنچا چکےہیں اور وزیر اعلیٰ اس کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree