زرعی ترقی کیلئے ایفاد کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو تمام اضلاع میں شروع کیا جائے گا،ایگریکلچرمنسٹرجی بی کاظم میثم

17 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)  وزیرزراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور معیشت کو بہتر کے لیے سیاحت اور زراعت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خطے میں زراعت کے بے تحاشا مواقع ہیں۔ جی بی میں زیرکاشت اراضی جتنا رقبہ قابل کاشت ہے جہاں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے اسکے ساتھ ہائی ڈینسٹی فارمنگ اور ورٹیکل فارمنگ کے ذریعے ایفیشینسی میں اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایفاد کی معاونت سے 12ارب روپے کے زرعی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اسکے ذریعے 50ہزار ایکٹر بنجر اور غیرآباد زمین کو قابل کاشت بنانا، مقامی زمینداروں کو فنی معاونت فراہم کرنا، ایفاد ویلیو چین ڈیویلپمنٹ کے ذریعے مقامی پیداوار کو منڈی تک رسائی دینے کے لیے 400 کلومیٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور 220میٹر رابطہ پل کی تعمیر کرنا اور کسانوں کی جدید بنیادوں پر ٹریننگ اور فارمر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کے ذریعے تکنیکی معاونت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

 وزیر زراعت نےمزید کہاکہ ایگرو ٹورزم، آرگینک فارمنگ اور جدید بنیادوں تک ویلیو ایڈیٹ فروٹس ہماری سٹرینتھ ہے۔ حکومت جامع زرعی پالیسی مرتب کرکے طویل المعیاد اور قلیل المیعاد بنیادوں پر منصوبوں کے اجرا کو یقینی بنائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree