وزیرزراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کی علامہ شیخ حافظ حسین نوریؒ کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

01 جنوری 2021

وحدت نیوز (سینو) منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے دورہ خپلو کے موقع پر خصوصی طور پر اپنے محبوب قائد و مربی مرحوم حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ حافظ حسین نوری کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔صوبائی وزیر زراعت اپنے قائد و رہنماء کی جدائی اور فراق میں اشک بار بھی ہوئے۔اس موقع پر منسٹر ایگریکلچر محمد کاظم میثم نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مرحوم شیخ حافظ نوری کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ جی بی میں مزاحمتی اور عوامی تحریک کا آغاز مجلس وحدت مسلمین کی صورت میں ہوئی تو علامہ حافظ نوری اس کے بانی تھے آپ نے اپنی زندگی میں محروم اور مظلوم عوام کی بھرپور طریقے سے نمائندگی کی۔

 علامہ حافظ نوری ایک روحانی عرفانی اور علمی شخصیت کے ساتھ ساتھ مزاحمتی تحریکوں کے بانی بھی تھے گلگت بلتستان کی عوام کو حقوق دلوانے میں آپ کا کردار غیر معمولی تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ میری تربیت اس شخصیت کے زیر سایہ ہوئی ہے جنہوں نے مظلوموں اور محروموں کو بولنا سکھایا۔ اگرچہ انکی شخصیت بظاہر ہمارے درمیان نہیں ہے لیکن انکا نظریہ کردار کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خپلو سینو وہ علاقہ ہے جہاں ایک ایسی شخصیت پیدا ہوئی جس نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا انکی شخصیت جہد مسلسل سے عبارت رکھتی ہے اور وہ ایک ایسا نورانی شخصیت ہے جن کا نظریہ کردار اور تربیت رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree