گورنرگلگت بلتستان اور ایم ڈبلیوایم کے منتخب اراکین اسمبلی کے درمیان اہم ملاقات ، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

01 دسمبر 2020

وحدت نیوز(گلگت)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و نو منتخب رکن جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم ، ایم ڈبلیوایم ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل اور رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور ایم ڈبلیوایم کی خاتون رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ نے آج گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال بلخصوص حلقہ نمبر دو کی پسماندگی سمیت پینے کے صاف پانی کے مسائل، انفراسٹرکچر کے مسائل،صحت کے مسائل،تعلیمی مسائل اور دیگر تمام ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے کہا کہ حلقہ نمبر دو گلگت بلتستان میں محروم ترین حلقہ ہے اس حلقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔

گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جو اعلانات ہوئے ہیں انکی عملدرآمد کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

گورنر جی بی نے آخر میں انتخابات میں میثم کاظم کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور دیگر اراکین اسمبلی کے کامیابی پر آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کو مبارکبادپیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree