علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر ایم ڈبلیوایم قائدین کا دورہ نگر، اعتمادکا اظہارکرنےوالے ووٹرز سپورٹرز سے اظہار تشکر

28 نومبر 2020

وحدت نیوز(نگر) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی و صوبائی قیادت کا شایار، اسقرداس، سمائر، نگرخاص،  وادی ہوپر کا علیحدہ علیحدہ تفصیلی دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے حلقہ نگر 5 میں ایم ڈبلیوایم کے امیدوار حاجی رضوان علی پر اعتماد کا اظہار کرنے والے ووٹرز اور سپورٹرز سے اظہار تشکر کیلئے حلقے کا تفصیلی دورہ کیا۔

قائدین نے حلقے کے ووٹرز اور سپوٹرز کا اپنے قیمتی ووٹ ایم ڈبلیو ایم کو دینے پر اور بھرپور تعاون کرنے پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

ایم ڈبلیو ایم وفد میں سابق امیدوار ایم ڈبلیو ایم حلقہ 5 نگر ڈاکٹر حاجی رضوان،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ نئیر عباس مصطفوی،رکن شوری عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان برادر عارف قمبری اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree