وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی طرف سے قرنطینہ میں موجود زائرین کے علاج پر مامور میڈیکل/پیرامیڈکل/ دیگر اسٹاف اور بلتستان میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بھیجے گئے طبی سامان جس میں ماسک، گاون(سیفٹی کٹ)، گلاوز، ڈسپوزایبل کیپس، ڈسپوز ایبل شو کور اور گلاسز وغیرہ موجود تھے کی ایک کھیپ کو آغا علی رضوی کے حکم پر شیخ احمد علی نوری اور برادر اشرف وہب کے ہمراہ ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر حسین انجم کے حوالے کر دی گئی۔
پنڈی اسلام آباد کی مارکیٹ میں رسد پہنچنے کے بعد انشاءاللہ دوسری کھیپ بھی جلد آجائے گی۔ ڈاکٹر مظفر اور ٹیم کی طرف سے بے انتہاء حوصلہ افزائی کا شکریہ جنہوں نے کہا کہ اب تک کسی بھی ٹیم کی طرف سے بلک میں اور اہم ترین چیزیں پہنچی ہیں۔ انشاءاللہ ہم اپنی بساط کے مطابق اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
نوٹ: ماہرین کے مطابق مذکورہ سامان اور وینٹیلیٹر کے علاوہ بڑے پیمانے پر سنیٹائزر اور جراثیم کش اسپرے کرونا سے بچنے کے لیے ناگزیر ہے استطاعت رکھنے والے مخیرین، انجمنین، جماعتیں، شخصیات آگے بڑھیں سب ملکر ہی اس وبا سے مقابلہ ہوسکتا ہے۔