شیخ احمد نوری کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ڈی آئی جی بلتستان سے ملاقات، کرونا کیخلاف محکمہ پولیس کے اقدامات پر اظہار اطمینان

21 مارچ 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد نوری نے ایم ڈبلیو ایم کی طرف کرونا کیخلاف قائم کمیٹی کے فوکل پرسن ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کاظم میثم کے ساتھ ڈی آئی جی بلتستان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کرونا وائرس کے بچاؤ کے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا پولیس جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر اس مہم میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔

 انہوں نے کہا ڈی آئی جی بلتستان سے ملاقات میں کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ہر کوئی حصہ ڈال کر اس وباء سے مقابلہ ممکن ہو سکتا ہے۔ ملاقات میں شیخ احمد علی نوری نے قرنطینہ سنٹرز میں زائرین کی خدمت پر مامور پولیس اہلکاروں کے لیے فیس ماسک کا عطیہ دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree