ریاست کا تقدس اور پاک فوج کو متہم کرنے کی ہرکوشش ناکام بنائینگے ، علامہ نیئرعباس مصطفوی

28 دسمبر 2019

وحدت نیوز(گلگت) ریاست کا تقدس اور پاک فوج کو متہم کرنے کی ہرکوشش  ناکام بنائینگے ۔ حقوق سے محروم ہونے کے باوجود ملک پاکستان کے استحکام اور اس کی سرحدوں کے دفاع میں گلگت بلتستان کے جوان کسی سے پیچھے نہیں رہینگے ۔ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام دکھائی دے رہی ہے، کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے وزیر اعظم نے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی فوج کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے ۔ سامراجی طاقتیں افواج پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے کیلئے سرگرم ہیں اور سیاستدانوں اور بعض اداروں کی طرف سے پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کرتے ہیں ۔ وزیر ا علیٰ گلگت بلتستان عوامی ملکیتی زمینوں پر ناجائزقبضے کیلئے پاک فوج کا نام استعمال کرکے عوام میں افواج پاکستان کیخلاف نفرت کے بیج بورہا ہے ۔

 علامہ شیخ نیئرعباس نے کہاکہ چھلمس داس نومل کے حوالے سے وزیراعلیٰ بددیانتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ نومل کے عوام کےساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ نومل کے عوام نے تعلیمی اداروں کیلئے مفت زمین فراہم کرکے نیک نیتی کا ثبوت دیا ہے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ چھلمس داس کو آباد کرنے کیلئے جلد سے جلد وسائل فراہم کرے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ نومل کے عوام کے ساتھ کسی قسم کا فراڈ کیا گیا تو چھلمس داس میں نہ تو ٹیکنیکل کالج رہے گا اور نہ ہی قراقرم یونیورسٹی کی تعمیرات ہونگی ۔ لہٰذا حکومت عوام اور فوج کو آمنے سامنے لانے کی سازش سے باز رہے اور وعدے کے مطابق چھلمس داس کی آباد کاری میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree