نیل سے فرات تک کی بات کرنے والے اسرائیل کا وجود خطرہ میں پڑ چکا ہے، آغا علی رضوی

01 جون 2019

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں اور غیور فلسطینی عوام نے نہ صرف اسرائیل کی طاقت کو چور چور کرکے رکھ دیا بلکہ عملی طور پر انکا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ مشرق وسطی میں نیل کی ساحل سے لے کر فرات تک اپنی سرحد کو توسیع دینے کے خواہاں اسرائیل ابھی اپنے وجود کو خطرے میں دیکھ کر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایک طرف حزب اللہ لبنان، ایک طرف شام کی غیرت مند فوج اور اندر سے فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں اسرائیل کے لیے خطرہ کی گھنٹی بن چکی ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ اسوقت عالم انسانیت کے لیے ناسور ہے۔ عرب ممالک بلخصوص سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ جاری رویہ عالم انسانیت کے ساتھ خیانت ہے۔ سعودی عرب سنچری ڈیل کے ذریعے یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے اور فلسطینی عوام کو مزید اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے گھناونے جرم میں برابر کے شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے اور قائد اعظم کے رہنمائی کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنا یا کسی بھی سطح پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنا نظریہ پاکستان کے ساتھ غداری ہے۔ اگر کسی بھی سطح پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان کے عوام حکمرانوں کا گھیرا تنگ کرکے رکھ دیں گے۔ پاکستان کے حریت پسند عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے پاکستان کے حکمرانوں کو بیانات سے ہٹ کر علمی طور پر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ایران، لبنان اور شام کے علاوہ دیگر تمام اسلامی ممالک کا رویہ شرمناک اور خیانت پر مبنی ہے۔ اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹنے میں دیر نہیں گے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی طرح بلتستان کے عوام کو بھی اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree