انتہاء پسندی جس شکل میں ہو ناقابل برداشت ہے، ایم ڈبلیوایم گمبہ سکردو

20 اپریل 2019

وحدت نیوز(گمبہ اسکردو) مجلس وحدت مسلمین کےزیر اہتمام مالک اشتر چوک گمبہ اسکردو پر سانحہ ہزارہ گنجی کوئٹہ اور گوادر کوسٹل ہائی وے بلو چستان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماوں نے خطاب کیا۔ حجتہ الاسلام سید احمد شاہ امام جمعہ، شیخ رضا، مولانا شیر محمد ناصری،عسکری کیانی اور ابراہیم آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردوں نے بلوچستان میں بے گناہ مسلمانون کو شہید کرکے ایک طرف فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی تو دوسری طرف پاکستان کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔ ان دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے جنہوں نے انسانوں کی جانوں کے ساتھ کھیلا اور ریاستی رٹ کو چیلنچ کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی ساکھ کو پوری دنیا میں شدید نقصان پہنچایا۔

 انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی جس شکل میں ہو ناقابل برداشت ہے۔ سانحہ کوئٹہ سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو سزا دینا ریاستی اداروں اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ اگر دہشتگردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کیا جائے تو انکے حوصلے مزید بلند ہوںگے اور ملک میں افراتفری کی فضاء قائم ہوگی۔ ہمارا روز اول سے مطالبہ رہا ہے کہ دہشتگرد ملک و قوم کے غدار ہیں اور اس غداری کے جرم میں نرم گوشہ رکھنے والے تکفیری برابر کے شریک ہیں۔ ملک میں تکفیر کرنے اور دہشتگردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا انجام تختہ دار ہونا چاہیے۔ پروگرام کے آخر میں شہدائے سانحہ کوئٹہ اور شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree