وحدت نیوز (سکردو) نوجوان عالم دین اور متحرک عوامی رہنما شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوٸے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے مقامی انتظامیہ کو خبردار کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوباٸی قاٸد علامہ سید علی رضوی نے گلگت بلتستان کے رہنماوں کے ہمراہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوٸے متحرک عالم دین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوٸے انکی فی الفور رہاٸی کا مطالبہ کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو کے قاٸد شیخ فدا علی ذیشان نے یاد گار چوک سکردو پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ انہوں نے شیخ حسن جوہری کی بلاجواز گرفتاری کو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کرتے ہوٸے عوامی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے رہنما شیخ کاظم، ضلع کھرمنگ کے قاٸدین شیخ اکبر رجاٸی، کاچو ولایت علی خان آغا مبارک کاظمی، روندو کے رہنماوں سید الیاس موسوی، اور دیگر صوباٸی ضلعی رہنماوں نے بھی شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوٸے قرار دیا کہ ایسی کوششیں ماضی میں بھی انتظامیہ کیلٸے پریشانیوں اور عوام میں بے چینی پیدا کرنے کا سبب بنی ہیں اسلٸے ایسے ہتھکنڈوں کو بار بار آزما کر اکہتر سالوں سے حقوق سے محروم عوام کو دبانے کی کسی بھی کوشش سے باز رہیں۔