کشمیری عوام پربھارتی جارحیت کی مخالفت اور انکی حمایت سے دستبرادری انسانی اقدار کے منافی عمل ہے، آغا علی رضوی

10 دسمبر 2018

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کےسیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت اوربھارت کی جارحیت کی مخالفت انسانی اقدار کی بنیاد پر ہے اسے منفی رنگ دینا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے سیاسی رہنماوں کے گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے جاری رویوں کے ردعمل میں مسئلہ کشمیر کی حمایت ترک کرنے کی باتیں انتہائی شرمناک اور نامعقول عمل ہے۔ صوبائی حکومت کے وزیر کا کشمیری مظلموں کی حمایت نہ کرنے کا اعلان اور حمایت کرنے والوں کے خلاف دھمکی آمیز جملے انتہائی غیر مناسب عمل ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں جاری مظالم کی مخالفت ہر صورت جاری رکھیں گے چاہے وہ مظالم کشمیر میں ہوں، فلسطین میں ہوں، یمن میں ہوں یا روہنگیا میں۔ مظالم کے خلاف احتجاج نہ کرنا انسانی اقدار کے منافی ہیں۔ ہم جہاں گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینہ حصہ بنانے کے لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے اسی طرح کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے بھی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے چاہے کشمیرکے سیاسی رہنما وں کا عمل کچھ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام مسئلہ کشمیر کی وجہ سے آئینی حقوق سے محروم رہے اور خود کشمیر کا مسئلہ بھی حل نہیں ہوا۔ ستر سال بعد مسئلہ کشمیر کا حل بھی ناگزیر ہے اور جی بی کے استحکام کے لیے آئینی حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے ستر سالوں سے وفاقی حکومتوں کو کشمیر کے رہنماوں سے امیدیں لگائیں لیکن انہوں نے مناسب جدوجہد نہیں کی جسکی وجہ سے مسئلہ وہیں بھی کھڑا ہے آج گلگت بلتستان کے عوام کشمیر کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں گلگت بلتستان کی قیادتوں پر اعتماد کریں اور ساتھ دیں تو جس طرح جنگ آزادی میں یہاں کے عوام نے ڈگرہ راج سے آزادی دلائی اسی طرح مختصر وقت میں انڈیا کے مظالم سے بھی نجات دلا کر اور پاکستان کا آئینی حصہ بناکر دم لیںگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree