چلاس واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دیامر کے بھائیوں کیساتھ پوری قوم کھڑی ہے، آغا علی رضوی

05 اگست 2018

وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے دیامر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ دیامر کے عوام کے خلاف گہری عالمی سازش ہے اور اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام کو تعلیمی میدان میں پیچھے رکھنے کی ہر سطح پر سازشیں ہو رہی ہیں، عوام ان سازشوں کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ دیامر چلاس میں تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے والے چاہتے ہیں کہ تعلیمی طور پر یہ علاقہ پسماندہ رہے اور ساتھ میں علاقے کی پرامن ساکھ بھی خراب ہو۔ حالیہ افسوسناک واقعے کے ذریعے دیامر کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی ہے۔ ہم اپنے دیامر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دیامر کے عوام محبت کرنے والے اور تعلیم دوست ہونے کے ساتھ ساتھ پرامن بھی ہیں۔ چند شر پسند افراد چاہتے ہیں کہ یہ علاقہ تعلیمی طور پر پسماندہ رہے اور خطے کی ساکھ خراب ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ اس پسماندہ علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔ ہر دور کی حکومت نے دیامر کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا ہے۔ عوام اور جوان دیامر کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے جو بھی اقدام اٹھائیں ہم ان سے دس قدم آگے ہونگے۔ تعلیمی انقلاب و پیشرفت کے لئے دیامر کے عوام کا جہاں پسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون بہانا سعادت سمجھتے ہیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ خطے کے عوام اتحاد و محبت کی فضاء کو قائم رکھیں اور تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ جب تک خطے میں تعلیمی انقلاب نہیں آئے گا، امن و بھائی چارگی کی فضاء قائم نہیں رہے گی خطے میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree