وحدت نیوز(سکردو) امام جمعہ باغیچہ کھرمنگ حجتہ السلام شیخ اکبر رجائی نے جمعہ کے خطے میں کہا کہ ہے کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور آواز بلند کرنے اور حکمران جماعت کی سیاہ کاریوں سے پردہ اٹھانے کے جرم میں عالم مبارزآغا علی ضوی اورگلگت بلتستان کی دیگر اہم شخصیات کو شیڈول فور کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانا موجودہ حکومت کی بدترین عمل اور عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے اس طرح کے فیصلوں سے نہ عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں میں کمی آئے گی اور نہ ہم مرعوب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غلط اقدام کی صورت میں خطے میں جو صورتحال پیش آئے گی اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلگت بلتستان میں شیڈول فور نامی سیاسی پھندے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کھرمنگ کے عوام عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیت آغا علی رضوی ، شیخ کریمی اورایکشن کمیٹی کے دیگر ممبران کو شیڈول فور سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دار ادارے فوری طور پر سنجیدہ اقدام اٹھائیں بصورت دیگر سخت ترین ردعمل دینے پر عوام مجبور ہونگے۔
امام جمعہ گمبہ سکردو شیخ محمد حسن عابدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شیڈول فور کا بدترین سیاسی استعمال ہو رہا ہے۔ پرامن عوامی جدوجہد کرنے والے علماء اور سماجی کارکنان کو شیڈول فور میں ڈالنے کی حکومتی کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقے شیڈول فور کے سیاسی استعمال کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آغا علی رضوی اور شیخ کریمی سمیت ایکشن کمیٹی کے دیگر ممبران کو شیڈول فور میں ڈالنا سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔ ہم مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آغا علی رضوی، شیخ کریمی اور دیگر شخصیات کو فی الفور شیڈول فور سے نکالے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام شیڈو ل فور کے نام سے گبھرانے والے نہیں بلکہ حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
امام جمعہ حسین آباد سکردو آغا مظاہر حسین موسوی نے جمعہ کے خطبے میں کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے داعی آغا علی رضوی کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا پورے خطے کی توہین ہے اور عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی توانا آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے آغا علی رضوی کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور غلط فیصلوں سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی کے حق میں آج تمام تر مکاتب فکر کے پیروکار آواز بلند کر رہے ہیں ۔ غذر سے ہنزہ نگر اور استور سے گانچھے تک کے عوام آغا علی رضوی ، شیخ کریمی اور دیگر عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوںکو شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ حکومت فوری طور پر اپنا غلط فیصلہ واپس لے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔