ڈی آئی جی فرمان فرض شناس آفیسر ہے ان کا تبادلہ قابل مذمت ہے، آغا علی رضوی

20 جون 2018

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان ریجن کے فرض شناس پولیس آفیسر ڈی آئی جی فرمان کا تبادلہ قابل مذمت ہے۔ علاقائی میں خلوص نیت کے ساتھ اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے والے آفیسران کو تختہ مشق بنایا جاتا ہے اور انہیں دلجمعی کے ساتھ کبھی خطے کی خدمت کرنے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ریاستی اداروں پر اثر انداز ہو اور اپنا الو سیدھا کرے ۔ ریاستی اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کسی صورت ریاست کے مفاد میں نہیں ہے ۔ فرض شناس اور ایماندار افراد اگر حکمرانوں سے ڈیکٹیشن لینا چھوڑ دے تو انہیں دربدر کیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی فرمان نے بلتستان میں نہایت محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ ہر طرح کی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر پولیس جیسے اہم محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش ہے لیکن انہیں کام کرنے نہیں دیا جا رہا جو کہ افسوسناک ہے۔ انہیں فوری طور پر واپس لایا جائے۔

آغا علی رضوی نے کہا خطے میں عوام کی توہین کرنے والے چیف سیکرٹری کو تاحال رکھنا شرمناک ہے۔ ایف سی این اے جنرل اور جی بی کی عدالتیں نوٹس لیتے ہوئے اس چیف سیکرٹری کو فوری طور پر علاقہ بدر کرے ۔ ویڈیو ایڈیٹنگ کا الزام درست نہیں پوری ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی چیف سیکرٹری کا رویہ شہنشاہوں والا اور عوام دشمن تھا۔ انہیں برداشت کرنے کا مطلب ہی عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے کی کوشش ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree