مولاناسلطان رئیس اور آغا علی رضوی کے خلاف غم وغصہ سے نواز لیگ کی بوکھلاہٹ ظاہر ہورہی ہے،الیاس صدیقی

03 جون 2018

وحدت نیوز(گلگت)  مشیر اطلاعات اور وزیر تعمیرات اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ کس کھیت کے مولی ہیں۔مولانا سلطان رئیس اور آغا علی رضوی کے خلاف غم و غصہ سے نواز لیگ کی بوکھلاہٹ ظاہر ہورہی ہے۔سلطان رئیس اور علی رضوی گلگت بلتستان کے عوام کے حقیقی ترجمان ہیںجنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوںسے خطے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے عوامی کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اورآرڈر 2018 گلگت بلتستان کے عوامی امنگوں کے خلاف ہے جسے ہرگز قبول نہیں کرینگے۔نااہل وزیر اعظم کے نااہل کارندے اپنی رسوائی کو چھپانے کیلئے معزز علمائے کرام کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آئے ہیں۔نواز لیگ جی بی کے عوام کو آئینی حقوق دلوانے میں ناکام ہوکر آرڈر 2018 کو نافذ کرنا چاہتی ہے جو ان کے بادشانہ مزاج کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم عوام کے احتجاج کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتی اور علاقے کے عوام کو تقسیم کرنے کیلئے دھونس دھمکیوں اور مذہبی تعصب کا سہارا لے رہی ہے ۔گلگت بلتستان کا امن یہاں کے علماء اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کاوشوں سے بحال ہوا ہے، حفیظ الرحمن کے اقتدار سے امن کو مشروط کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔گلگت والوں کا دماغ پھراکر کر بلتستان کو ہلادینے کی بات کرنے والے صاف صاف بتادیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نواز لیگ کی ہرسازش کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی اور گلگت بلتستان کے عوام کو جغرافیہ اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree