ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پرعمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن دونوں جوابدہ ہیں، الیاس صدیقی

03 فروری 2018

وحدت نیوز (گلگت) خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات وقوع پذیر ہورہے ہیں،مجرموں پر آہنی ہاتھ ڈالا جاتا تو ایسے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا حلقہ بھی ڈی آئی خان میں پڑتا ہے اور مولانا کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر آواز بلند کرتے ویسے تو کے پی کے حکومت کے خلاف سرزنش کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ایک عرصے سے جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر مولانا کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمزور اور غریب کے لئے ملک میں قانون اور ہے اور بڑے لوگوں کے قانون اور ہے.قانون کے دوہرے معیارات نے ملک کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے.کراچی میں ہزاروں لوگ قتل ہوئے لیکن کوئی سوموٹو نہیں لیا گیا اور مخصوص افراد جب نشانہ بنتے ہیں تو ساری حکومتی مشینری اور ادارے حرکت میں آتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ملک میں کراچی سے کوٹئہ اور گلگت بلتستان تک ہزاروں کی تعداد میں شیعوں کو نشانہ بنایا گیا اور چن چن کر ڈاکٹرز،انجینئرز،صحافی،پروفیسرز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا لیکن کسی کے سر میں جوں تک نہیں رینگی اور نتیجتا شیعوں کا خون ارزاں سمجھا گیا۔

انہوں نے حکومت کو خاص طور پر کے پی کے حکومت کو متنبہ کیا کہ ڈی آئی خان میں بیگناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک مجرموں کو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے لہذا قانون سب کیلئے برابر ہے اور کسی بھی انسان کی زندگی کو نقصان پہنچانے والے درندے رحم کے قابل نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree