وحدت نیوز(گلگت) پنجاب کا دارالحکومت لاہور گلگت بلتستان کے طلباء کی مقتل گاہ بن چکا ہے، دلاور عباس کا بہیمانہ قتل پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے۔دلاور عباس کو بہیمانہ تشدد کرکے شہید کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور میں دلاور عباس کا بہیمانہ قتل پر علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے پنجاب حکومت قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے ایک جوان کو گھر کے دروازے پر قتل کیا گیا۔پنجاب حکومت کا گلگت بلتستان کے طلباء کے قتل پر کوئی نوٹس نہ لینا باعث تشویس ہے۔گلگت بلتستان کے ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پنجاب ،سندھ اور کے پی کے میں زیر تعلیم ہیںکیونکہ گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عدم موجودگی سے ہزاروں طلباء پنجاب اور دیگر صوبوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔جی بی سے تعلق رکھنے والے طلباء کا کراچی اور لاہور میں قتل سے علاقے کے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے جی بی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انہوں نے پنجاب حکومت سے قتل کے اس اندوہناک واقعے پر فوری نوٹس لیکر قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں۔شہید دلاور عباس اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھا ان کی ناگہانی قتل سے والدین اپنے واحد سہارے سے محروم ہوچکے ہیںپنجاب حکومت لواحقین کو معقول معاوضے کی ادائیگی کرکے غمزدہ خاندان کی دلجوئی کرے۔