پارا چنار کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے بلتستان کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے

29 جون 2017

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی جگہ جگہ شہدائے پاراچنار اور لواحقین شہداء کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے عید الفطر کے روز سے مسلسل احتجاجی مظاہروں، علامتی دھرنوں اور شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسکردو میں  یادگار شہداء پر شمعیں روشن کی گئیں، جس میں کثیر تعداد میں نونہالوں نے شرکت کیں۔ شرکاء کیلئے باجماعت نماز مغربین کا اہتمام کیا گیا جس کی امامت صوبائی سربراہ آغا علی رضوی نے کی۔ اس موقع علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ سید علی رضوی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر سید اطہر موسوی، اور جی بی یوتھ الائنس کے سربراہ شیخ حسن جوہری نے خطاب کیا۔ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے ایک بیان تک جاری نہ ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور قرار دیا کہ موجودہ حکومت بے حسی اور لاپرواہی کی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہیں عوامی فنڈز پر لوٹ مار کرنے سے فرصت نہیں۔ ان کے ساتھ ان کو قائد کہنے والے بھی صرف اور صرف ملک کو لوٹنے کے ایجنڈے پر ہیں اور ملکی سالمیت اور عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں۔

دوسری طرف تحصیل گمبہ اسکردو کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے ضلعی سربراہ شیخ علی محمد کریمی و دیگر نے خطاب کیں۔ اس میں شہداء کو خراج تحسین کرنے کے ساتھ ساتھ پاراچنار میں دیئے دھرنے کے مطالبات پر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ضلع کھرمنگ میں بھی احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے دیئے گئے، جن سے مجلس وحدت کے ضلعی سربراہ شیخ اکبر رجائی اور دیگر تنظیمیوں سے مربوط علماء وعمائدین نے خطابات کیں۔ کھرمنگ خاص کے علاوہ ضلعی صدر مقام طولتی میں احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت کے صوبائی رہنماء کاچو ولایت علی خان اور دیگر نے خطابات کئے اور حکومت و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کھرمنگ مہدی آباد، منٹھوکھا اور مادھوپور میں بھی عوام کی کثیر تعداد نے پاراچنار کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور حکومت اور سکیورٹی اداروں خصوصا ایف سی کے نا اہل ذمہ داران کے خلاف احتجاج کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree