بزرگ عالم دین شیخ بلال سمائری کی گرفتاری صوبائی حکومت کے متعصب اور تنگ نظری کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے،آغا علی رضوی

06 اپریل 2017

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے بزرگ عالم دین شیخ بلال سمائری کی بلاجواز گرفتاری پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک محب وطن اور امن ومحبت کے پرچار کرنیوالے عالم دین کی گرفتاری صوبائی حکومت کی انتہائی تنگ نظر اور متعصب ذہنیت کو ثابت کرتی ہے۔اس وقت گلگت بلتستان حکومت ویمن ٹریفکنگ، سکردو روڈ کی تعمیر، آئینی حقوق، سی پیک میں حصہ لینے، سمیت دیگر کئی اہم ترین مسائل کی گرداب میںبری طرح پھنسے ہوئے ہیں، اور چاہتی ہے کہ کسی طرح عوام کی توجہ ان امورسے ہٹا کر کسی اور طرف مبذول کرادیں۔ ہم ایسے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو مقامی حکومت اپنی نا اہلیوں اور سیاہ کاریوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی بیلینس پالیسی کے تحت کئی علماء کو شیڈول فور میں ڈال چکے اور اب ایک عالم دین کو پابند سلاسل کربیٹھے ہیں۔حکومت اگر سمجھتی ہے کہ شیخ بلال سمائری کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر علما ء کی زبان بندی کر سکتی ہے تو یہ اسکی بھول ہے۔ہم متنبہ کرتے ہیں اگر انہیں جلد رہا نہیں کرتی  اور اپنے فرائض کو عوامی امنگوں کے مطابق ادا نہیں کرتی تو حکومت کو بھرپور عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑیگا اور یہ سب جانتے ہیں کہ ہم متعصب کارتوتوں کے خلاف کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree