حکومت طالبان بچائو تحریک پر گامزن ہے اور نیشنل ایکشن پلان کو محض سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے، الیاس صدیقی

31 مارچ 2017

وحدت نیوز(گلگت) ملک دشمن عناصر کی جانب سے نہتے شہریوں پر پے درپے حملے حکومت کی دانستہ غفلت اور نااہلی کا ثبوت ہے۔پارا چنار میں دہشت گردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ یہاں کے پرامن شہریوں کو نشانہ بنایا گیا لیکن حکومت کی جانب سے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ اٹھانا سوالیہ نشان ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ پاراچنار میں بے گناہ شہریوں پر حملے کے پیچھے تکفیری سوچ کارفرما ہے جس کی بارہا نشاندہی کررہے ہیں لیکن حکومت دہشت گردوں کا لگام دینے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت استعمال کررہی ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کا رویہ ہمیشہ سے جانبدارانہ رہا ہے اور اس سے صا ف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ اور دہشت گرد ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے پاراچنار میں امامبارگاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طالبان بچائو تحریک پر گامزن ہے اور نیشنل ایکشن پلان کو محض سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے ۔ملت تشیع پورے پاکستان میں دہشت گردوں کے نشانے پر ہے جلوسوں، امامبارگاہوں اور مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،تین دہائیوں سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن حکومتیں اپنے اقتدار کی خاطر دہشت گردوں کے اصل سرغنوں پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر نظر آرہی ہے ۔دہشت گردوں کواخلاقی و مالی سپورٹ فراہم کرنے والے آج بھی حکومت کے ساتھ ہیں،وزیر داخلہ کالعدم جماعتوں کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائے ان سے تعلقات بڑھائے جارہے ہیں جبکہ یہی کالعدم جماعتیں دہشت گردوں کو سپورٹ فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے پاراچنار  میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے غم و اندوہ کی اس گھڑی میں صبر اور حوصلے کا دامن تھامنے کی اپیل کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree