مقامی اور صوبائی انتظامیہ کواردو کے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے، آغا علی رضوی

05 ستمبر 2016

وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کواردو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں عوام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کی ز د میں آکر کواردو کے اہلیان کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے ۔ خدا کا شکر ہے کہ اس آفت میں عوام محفوظ رہیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرے، صرف دورہ جات اور فوٹو سیشن سے متاثرین کی بحالی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کواردو کے عوام سیلات کی زد میں آئے تھے اور اس وقت بھی مقامی انتظامیہ نے کافی پھرتیاں دکھائی تھیںلیکن عملی طور انکی بحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ اس سال بھی مقامی انتظامیہ کے سربراہان اپنی کارکردگی بیانات تک محدود رہنے نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ کواردو کے متاثرہ علاقوں میں مالی نقصانات غیرمعمولی ہوئے ہیں اور انکا ازالہ ممکن نہیں تاہم پوری کوشش کی جائے کی کہ متاثرین کے مالی نقصانات بلخصوص گھر منہدم ہونے، کھیت دبنے ، درختوں کو نقصان پہنچنے والوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کی جائے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree