کربلا سے لے کر آج تک اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لیے ملت تشیع نے اپنے مقدس لہو کا نظرانہ پیش کیا، حاجی رضوان

10 اگست 2016

وحدت نیوز(نگر) ملک عزیز پاکستان اور گلگت بلتستان کی آزادی کے لیے شہدا نے اپنا پاک خون کا نظرانہ پیش کیا جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،شہادت زندہ قوموں کی پہچان ہے ،کربلا سے لے کر آج تک اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لیے ملت تشیع نے اپنے مقدس لہو کا نظرانہ پیش کیا اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔شہادتوں کی اس سفر میں نگر بلخصوص پھکر کی سرزمین کو یہ اعزاز خاصل ہے کہ انھوں نے ہر موقعے پر قوم و ملت کے بقاء کے لیے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و رکن اسمبلی حاجی رضوان علی نے عظمت شہیدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی حکومت ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کے لیے ہر جگہ فرقہ واریت کی بنیاد پر کام کیا جارہاہے اور ایک مخصوص ٹولہ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہر جگہ ملت تشیع پر ظلم کر رہا ہے ۔ہمارے زمینوں پر بے جا قبضے جما رہے ہیں اور گلگت میں نگر کالونی کے مقام پر نگر ہاسٹل کی تعمیر میں رکاوٹے کھڑے کر چھکے ہیں اسی طرح قراقرم ہاؤے سمیت دیگر زمینو ں کے معاوضے ابھی تک نہیں ملے ہیں جب کہ باشاہ ڈیم جو شروع بھی نہیں ہوئی اس کے معاوضے ادا کر دئے گئے ہیں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم بھی خاموش نہیں رہینگے اور ہر موڈ پر ان فرقہ پرستوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملت تشیع نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور ہر ظالم کو للکارا اور ہر مظلوم کی حمایت کی چاہے وہ کسی بھی مکتب کا کیوں نہ ہو ،اس سفر میں ہم نے بڑی قربانیاں پیش کی ۔ہم نے ہمیشہ ظلم سہا تاکہ وطن عزیز ترقی کرسکے ہم نے دہشتکردی اور فرقہ واریت کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور برداشت کی دامن کو ہاتھ سے جانے نہ دیا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے لیکن اس کے برعکس ملت تشیع کو ہمیشہ دیوار سے لگایا گیا ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ہر طرف کرپشن ہے اور فرقہ واری زہن کو ہر محکمے میں استعمال کیا جارہا ہے ،محکمہ صحت کے 1500اسامیوں پر اپنے پارٹی اور مخصوص فرقے کے لوگوں کو نواز اجارہا ہے ،موجودہ حکومت میرٹ کے نام پر میرٹ کا قتل کر رہی ہے ہر محکمے میں میرٹ کی پامالی جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree