وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حلقہ ۲ اسکردو کاچو امتیاز حیدر خان نے قمراہ میں انتہائی مصروف دن گذارا، سب سے پہلے وہ مرتضٰی آباد پہنچے جہاں انہوں نے عمائدین ، سرکردگان اور بزرگوں سے ملاقات کی اس موقع پر کاچو امتیاز خان کا والہانہ استقبال بھی کیا گیا، عمائدین مرتضٰی آباد نے کاچو امتیاز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، اس کے بعد کاچو امتیاز نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران کی جانب سے ا نکے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں شرکت کی ، تقریب کے روھ رواں برادر اکبر نے نہایت خوبصورت انداز میں معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہااور مدلل انداز میں کاچو امتیاز سے اپنی وابستگی اور حمایت کی وجوہات بیان کیں ، پیپلز پارٹی قمراہ کے صدر غلام رسول دلشاد نے اپنی خوبصورت شاعرانہ انداز میں کاچو امتیاز کی حمایت کا اعلان کیا۔