وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن حلقہ ایک اور حلقہ دو کے امیدواروں کی کمپین کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی بعنوان استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادتوں کے علاوہ وائس آف شہداء پاکستان کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سربراہ علامہ مختار امامی ، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ کے سربراہ وحید کاظمی بھی شریک تھے۔
ریلی کا آغاز مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی کے حکم سے صبح نو بجے ہوا۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار شریک تھے۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پاکستان کا پرچم اور مجلس وحدت مسلمین کا پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پرجوش شرکاء مجلس وحدت مسلمین، راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ آغا علی رضوی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔ شرکائے ریلی کے نعروں سے اسکردو کی فضا گونجتی رہی ۔ ریلی بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑئی ریلی کہا جائے تو بے جا ہو گا۔
ریلی جہاں جہاں سے گزرتی بچے، بوڑھے اور خواتین استقبال کرتے رہے اور مختلف مقامات پر ریلی میں موجود مہمانوں اور قیادتوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنچائے۔ ریلی صبح نو بجے کچورا سے شروع ہوگئی اور ریلی امامیہ چوک اسکردو، علی چوک، پریشان چوک، الڈینگ، نیابازار، اور یادگار شہدا اسکردو پر پہنچ گئی تو وائس آف شہدا ئے پاکستان کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان کی عوام نے جتنی انکو محبت دی ہے اس پر احسان مند ہواور امید کرتا ہوں کہ غیرت مند قوم 8جون کو اپنی ٖغیرت و شجاعت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دہشتگرد جماعتوں کی سیاسی ونگ نواز لیگ کو بدترین شکست دے کے نئی تاریخ ثبت کر ے گی۔انکے خطاب کے بعد ریلی امامیہ چوک اسکردو پہنچ گئی وہاں سے یولتر روڈ سے ہوتی ہوئی عظیم الشان ریلی گمبہ اسکردو پہنچ گئی ۔