وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیامجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی اور ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکریٹری جنرل شیخ غلام فخرالدین نے خطاب کرتے ہوئے نواز حکومت کی گلگت بلتستان کیساتھ ہمدردی کا سلسلہ 8 جون تک محدود ہے اس کے بعد وہ تمام وفاقی سیاسی جماعتیں جنہوں نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق سے محروم رکھا ہے موسمی پرندے کی طرح غائب ہو جائیں گی اور موڑ کے نہیں پوچھیں گی لیکن مجلس وحدت مسلمین واحد جماعت ہے جو ہر حال میں عوام کے درمیان رہنے والی جماعت ہے،سکردو کی کامیاب انتخابی ریلی ایم ڈبلیوایم کی فتح کا نوشتہ دیوار ہے، وہ تمام قوتیں جو اس خطے کو حقوق سے محروم رکھنے کے ذمہ دار ہیں انکا یہ عمل خیانت ہے اور گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنا پاکستان دشمنی کے سوا کچھ نہیں کیونکہ جتنا محب وطن گلگت بلتستان کے عوام ہے ملک میں کہیں نہیں اس خطے کے عوام نے پاکستان کو سب کچھ دیا اور پاکستان سے کچھ بھی نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں انتخابات اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے مذہب کے نام پر ووٹ بٹورنا درست نہیں سمجھتے۔ہم مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کے مخالف ہیں اور اہلیت اور معیارات کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان انتخابات میں شمولیت کارکردگی کی بنیاد پر اختیار کی ہے اور مجلس وحدت ہی عوامی دردوں کا مداوا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے جس سطح پہ قبل از انتخابات دھاندلی ہوئی ہے اور دوران انتخابات الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 8جون کا سورج گلگت بلتستان کی سرزمین پر نئی امید لے کر طلوع ہوگا محروموں اور کمزوروں کے لیے آٹھ جون فتح و کامیابی کا دن ہوگا اور مجلس وحدت مسلمین کامیابی کا پرچم گاڑے گی۔آغا علی رضوی نے کہا کہ آج کی ریلی نے واضح کر دیا کہ انتخابات میں مجلس وحدت برتری حاصل کرے گی۔