وحدت نیوز(سکردو) رکن اسمبلی کے حالیہ استعفیٰ کا معاملہ دیانت او ر خیانت کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں کردے گا۔ ن لیگ اور ان کے رہنماوں کا ماضی لوٹا کریسی اور چھانگا مانگا کی تاریخ سے پُر ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر سے منصوب حالیہ بیان افسوسناک ہے ، وفاقی قوانین کو اپنے مفاد اور مرضی کے مطابق نافذ کیا جاتاہے،جب کونسل انتخابات کے موقع پرشو آف ہینڈ کی بات کی گئی تو وزیر اعلیٰ حفیظ کی طرف سے کہا گیا کہ ہارس ٹریڈینگ روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے لیکن آج دوسری پارٹیوں کے اراکین کے لئے آزاد یا کسی دوسرے پارٹی میں شمولیت کے اختیار کی باتیں انتہائی شرمناک ہیں ۔ ن لیگ سے اصولوں کی سیاست کی توقع نہیں ہے۔البتہ پانامہ لیگ اور چھانگا مانگا لیگ نے گلگت بلتستان میں لوٹا کریسی کو باقاعدہ سرکاری تحفظ دینے کی کوشش کی تو جہاں اس شرمناک عمل اور اس کے سیاہ کرداروں کو تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا وہیں عوام انہیں عبرت کا نشان بھی بنائیں گے۔
رکن اسمبلی کے حالیہ استعفیٰ کا معاملہ دیانت اور خیانت کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں کردے گا، ایم ڈبلیوایم بلتستان