ایم ڈبلیوایم کیجانب سے سدپارہ میں سیلاب متاثرہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر نوکے لئے فنڈز کی فراہمی

24 اگست 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود کے زیرانتظام چلنے والے ادارہ ’’خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان‘‘ کے ذریعے سدپارہ اسکردو میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر نو کے لئے فنڈز ریلز کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں سدپارہ کے عمائدین کو ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے امدادی چیک دے دیا۔ اس موقع ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے امیدوار و رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان بھی موجود تھے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ابتدائی طور پر خیرالعمل فاونڈیشن کی جانب سے عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے امداد کی جا رہی ہے، جس کو مزید توسیع دی جائے گی اور متاثرین کو انکے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ہر وقت عوام کے درمیان ہی رہے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر عمائدین سدپارہ نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ آغا علی رضوی اور رکن جی بی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree