وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری امورسیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ جمہوریت عوامی حکومت کا نام ہے ۔ عوام اس طرز حکومت میں عوام کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے اور عوام کے فائدے کیلئے کام کیا جہاں تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ جس حکومت میں پارلیمانی لیڈرز عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوتے ہیں وہی وہ نمائندے اسمبلی کے پلیٹ فارم پر پہنچ کر عوام کو ہی بھول جاتے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کے بعض حکمران اپنے بچوں کی تعلیم ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں یا پھر ملک سے باہر کراتے ہیں اور اس مقصد کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ اسی طرح بعض حکمران اپنا علاج باہر ممالک میں کرواتے ہیں مگر اس ملک کی اسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات نہیں اٹھاتے۔ ایسے حضرات کو اپنے ذات کی تو فکر ہوتی ہے مگر ان لوگوں کی فکر نہیں ہوتی جنہیں نے ان پر اعتماد کرکے انہیں اسمبلی تک پہنچایا، عوامی نمائندے بلندی پر پہنچ کر عوام کو ہی فراموش کر دیتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہئے، عوام اس لئے ٹیکس نہیں دیتے کہ پارلیمانی حکمرانوں کا علاج ملک سے باہر ہو بلکہ ملک کے تمام اداروں کی بہتری کیلئے دیتے ہیں۔ اصل سرمایہ کاری ملک کے عوام پر ہونی چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ سب سے زیادہ پیسہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے لگائے۔ اچھی تعلیم کے ذریعے ہی مستقبل کے معماروں کے شعور میں اضافہ ہوگا اورہماری مستقبل روشن ہوگی۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی بڑی تعداد دوسرے ممالک کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر پیسہ خرچ کرتی ہے اگر وہی پیسہ اپنے ملک میں خرچ کرواکر ہمارے اسپتالوں اور سکولوں کا نظام بہتر کیا جائے تو جہاں ان حکمرانوں کت بچے انہیں اسکولوں سے پڑھیں گے وہی ملک کے دیگر طلباء بھی فائدہ اٹھائیں گے اور جہاں ان حکمرانوں کا بہتر علاج ہوگا وہی دیگر شہریوں کی بھی زندگیاں بچ جائیں گی۔