پاک چین اقتصادی راہ داری کے روٹ کی تبدیلی چھوٹے صوبوں سے ناانصافی ہے، آغا رضا

22 اپریل 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی اور صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ہمسایہ اور مخلص دوست ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ ہم چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چین کے صدر کا دورہ پاکستان علاقائی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ چینی صدر کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہیں۔ کیونکہ پاک چین اکنامک کا ریڈور کا منصوبہ چین کے پسماندہ صوبوں کے ساتھ پاکستان کے پسماندہ صوبوں کی پسماندگی دورہونے کی امید تھی لیکن وفاقی حکومت بد نیتی کی بنیاد پر پاک چائنا اقتصادی روٹ کو تبدیل کر رہی ہے جو ایک ناروا عمل ہے۔ پاکستان اور چین کے 45ارب ڈالر کے معاہدوں میں چھوٹے صوبوں ، فاٹا اور گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان نہیں بلکہ لاہور اور چین کے درمیان ہوئے ہیں۔مرکز اور پنجاب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بجائے پنجاب سے گزرے گا۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ زیادتیاں کی ہیں۔ اس طرح کے غلط اقدامات سے مسائل پیدا ہونگے۔ معاہدہ کرنے سے پہلے پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ اس لیے کسی بھی منصوبہ بندی میں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔بلوچستان کے عوام کی نظریں اس طرف مرکوز ہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ معاہدات اور دوسرے تعاون میں بلوچستان کا حصہ کتنا ہوگا۔ کیونکہ پر امن ، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا سب کے مفاد میں ہے۔

 

درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ کینٹ سے وارڈ نمبر 4 کے نامزد امیدوار منظور علی نظری نے ہزارہ ہاوسنگ سوسائٹی ، گلستان ٹاون،بینک کالونی ، طوغی ہاوسنگ اسکیم اور ڈیری فارم کالونی کوئٹہ کینٹ میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ منتخب ہوکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree