وفاقی حکومت کی خاموشی تکفیریت کے فروغ کا سبب بن رہی ہے، ایم پی اے آغا رضا

25 جولائی 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) ملک کو دہشتگردی، تکفیری عناصر اور ظالموں سے پاک کرنا ہوگا، پاکستان کے اندر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور ذمہ داران سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔ ملک کے اندر پچھلے دو دھائی میں ہزاروں پاکستانیوں کو ان کے قیمتی جانوں سے محروم کیا گیا مگر حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار اور پھر سزا دینے کے بجائے ، خاموشی کو مصلحت جانتی رہی مگر اب ایسا وقت آپہنچا ہے جب وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی تکفیریت کے فروغ کا سبب بن رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ایم پی اے آغا رضا نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں رہنے والے تمام مظلومین کی آواز بن گئی ہے، ملک کے چپے چپے کو دہشتگردوں نے اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے، نا ہی کوئی ادارہ دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رہا ہے اور نا ہی ہسپتال یا اسکول، دہشتگردوں نے پاکستان میں بسنے والے تمام نسلوں، ذاتوں کو اپنا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج کوئی بھی انسان اپنے مال و جان کو محفوظ نہیں سمجھتا اور خبروں میں دل دہلا دینے والے واقعات کی خبریں عام ہو گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں حکومت کو حرکت میں آتے ہوئے، دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے تھا مگر سمجھ سے بالا تر تو یہ ہے کہ ملک میں بد امنی کے باوجود حکومت اپنے آپ کو من پسند جماعت سمجھتے ہوئے مکمل اطمنان کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے تکفیریت، تکفیری سوچ اور تخریب کاروں سے بیزارہ کا اظہار کر لیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عوام کی سنے اور تکفیری عناصر کو چائے سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک دے اور ملک میں خوشحالی لائے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب ڈھائی مہینے سے سراپا احتجاج ہے اور اپنی ساری قوت پاکستان کو بہتر بنانے میں لگا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے مختلف سیاسی قیادتوں اور اداروں نے انکی حمایت کی اور مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree