وفاقی حکومت اہل تشیع حاجیوں کے کوٹے میں کمی کا نوٹس لے،علامہ شیخ ولایت جعفری

25 مئی 2015

وحدت نیوز (کو ئٹہ) بلوچستان میں تمام اہل تشیع حضرات خصوصاّہزارہ قوم جو گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کاشکار ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہماری روز گار اور تجارت تباہ ہو کر رہ گیا ہے بلکہ ہمارے تعلیم یافتہ نو جوان کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کر دیا ہے اور نہ صرف یہی بلکہ اشیاء خوردو نو ش حتی کہ سبزی منڈی تک جانا بھی جان جھونکوں کا کام بن گیا ہے لیکن ان حالات کے باوجود بحیثیت ایک فرض شناس شہری اور محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے ہم نے اپنی پریشانیوں اور مصیبتوں کے باجود وطن عزیز پاکستا ن کے سلامتی کے لیے دعا گو ہے اور پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ کرنے کا سو چ بھی نہیں سکتے ہیں، اہل تشیع کے حاجیوں کی تعداد کا کوٹہ کم کرنا زیادتی ہے، وفاقی حکومت شیعہ عازمین حج کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین  کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، کونسلر و سیکریٹر ی اطلاعات ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کر بلائی رجب علی،سید نصر اللہ حسینی، علی احمد حیدری ایڈوکیٹ، اعجاز حسین،محمد علی، ذاکر حسین اور حاجی سلیم رضا خان نے وحدت ہاوس کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

رہنماوں کا کہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی جنا ب آغا رضا سے اسمبلی کے فلور پر اس سلسلے میں آواز اٹھائی کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں اختیار کیا جارہا ہے؟ہمیں دہشت گردی کانشانہ بھی بنایا جارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں ہر معاملے میں دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔حج کے معاملے میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔ہمارے لوگو ں کو حج کی سعادت حاصل کرنے سے جان بوجھ کر روکا جارہا ہے۔مشیر حج نے بھی بے بسی کا اظہار کیا ہے وزیراعلی اور سینئر وزیر نے بھی اپنی بے بسی کااظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ وفاقی معاملہ ہے ان حقائق کے روشنی میں کبھی بھی صبر واستقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اور یہ ہمارا امن ہے کہ حب الوطنی ہر مسلمان پر فرض ہے اسی طرح حج بھی دن اسلام کا ایک اہم اور واجب فریضہ ہے لہذاحکومت سے ہماری گزارش ہے کہ ہمیں  حج بیت اللہ سے محروم نہ کرے واضح رہے کہ اس سلسلے میں جہاں ہزاروں حاجی حج کے لئے جاتے ہیں وہاں صرف کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے ہمارے فقط سو حاجی جو حج پر جانا چاہتے ہیں انھیں اس شرف سے محروم نہ کرے اور حکومت اپنی بالغ نظری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوے ہمارے اس جائز مطالبے پر عمل درآمد کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree