وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو اپنی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت سیاسی طرز فکر کو اپنائیں گے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام اور گڈ گورننس ان کی اولین ترجیح ہوگی ذاتی اور سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے، ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ صوبے کی غربت، پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ گذشتہ برسوں میں بلوچستان میں جس طرح مذہبی دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ ہوتی رہی اور بالخصوص ہزارہ قوم کے ساتھ جو ظلم ہوا اس میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے کمی ہوئی ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ ہزارہ قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور بلوچستان سے مذہبی دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کا خاتمہ کریں گے۔ڈاکٹر مالک بلوچ ڈھائی سالہ کاکردگی بہت اچھی رہی۔ ہم نواب صاحب سے امید رکھتے ہیں ک وہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، یہ خوش آئند عمل ہے کہ مری معاہدے پر عملدرآمد ہوا اور انتقال اقتدار احسن طریقے سے ہوا ، جس پر بلوچستان کی سیاسی جماعتیں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم محترمہ راحیلہ درانی کو پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ سب چیزوں پر اس ایوان کو ترجیح دیں گے۔ اس کے تقدس اور اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی اور بلوچستان کی قبائلی اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان کو چلائیں گی۔ توقع رکھتے ہیں کہ آپ حکومت اور اپوزیشن سب کو ساتھ لے کر چلیں گی اور ایک نئی روایت کی داغ بیل ڈالیں گی۔