ملکی سلامتی اور قیام امن کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناہوگا،علامہ ہاشم موسوی

24 مارچ 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ پاکستان اس وقت بد ترین حالات سے دوچار ہے اور دہشت گردی کے علاوہ طبقاتی نظام ، سیاسی کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔پاکستان معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہے جس کی ذمہ دار موجودہ حکمران ہے۔ حکمران ملک اور عوام کے ترقی پر توجہ دے ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سب اسی پاکستان کی بدولت ہے۔ 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان کی صورت میں مسلم اکثریتی علاقوں کے لیے آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مختلف صوبوں اور قوموں کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے۔پاکستان ایک وفاق ہے اور اگر وفاقیت کی روح پر عمل کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہواور وفاق کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے جہاں ہم آہنگی ، برداشت ، امن ، خوشحالی کا راج ہو اور وہاں لوگ امن سے رہ سکیں اور اپنی ترقی کا سفر طے کریں۔پرچم کشائی کی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکریڑی جنرل عباس علی ، ڈپٹی سیکریڑی جنرل شیخ ولایت حسین جعفری، سیکریڑی سیاسیات کامران حسین ، کونسلر کربلائی رجب علی ، کونسلر عباس علی ، کونسلر سید مہدی اور علاقے کے دیگر لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree