محکمہ تعلیم میں حقداروں کی حق تلفی کی جارہی ہیں،کامران حسین ہزارہ

31 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات محمد کامران ہزارہ نے کہاہے کہ پاکستان بالخصوص کوئٹہ شہر کو تعلیم کے شعبے میں ترقی دینا ہمارا شعار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں میرٹ پر پامالی سے متاثر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر عام و خاص بالخصوص نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ہم شروع ہی سے کوشاں ہیں۔اور ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھاتے رہے ہیں اور کسی بھی یونین کونسل کے لوگوں کو ان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ کچھ شکایات ہمیں موصول ہوئے ہیں کہ کوئٹہ سے بیسوں کلو میٹر کے علاقے کے افراد کو پی بی 2 میں تعنیات کیا گیا ہے جبکہ تعنیاتی کا مرحلہ ہر اس یونین کونسل کے افراد کو انہی کے یونین کونسل میں تعینات کیا جانا تھا جو کہ اس کے برعکس ہورہا ہے ۔ ہمارے علاقے سے ہر سال طلباء تعلیم سے فارغ ہوکر حالات اور دہشت گردی اور سیکورٹی کے باز مسائل کی وجہ سے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں نوکریاں نہیں کرسکتے ۔ ایک امید تھی کہ اپنے علاقے اور یونین کونسل میں خالی آسامیوں پر میرٹ لسٹ کے مطابق نوکری مل جائے گی لیکن وہ حق بھی چھینا جا رہا ہے آخر ہمارے طلباء کہاں اور کدھر جائیں۔ ہم صوبے بھر میں تعلیم کو عوام الناس کیلئے عام کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اچھی اور معیاری تعلیم ہر ایک کے دسترس میں ہو. ہمارے نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کا ایک غیر معمولی جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے موجودہ نوجوان نسل تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے مستقبل اور قوم کی ترقی کیلئے ایک نیک شگن ہے۔

وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف سرکاری اداروں میں ملازمین کو میرٹ کے بنیاد پر منتخب نہیں کیا جا رہا ہے۔ جو افراد قابلیت رکھتے ہیں اور ان چیزوں کے اصل حقدار ہے انہیں انکے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ صوبے میں کرپشن اور بد عنوانی کو فروغ دینے والا عمل ہے جس سے صوبے میں ترقی کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور اسی طرح نا اہل سرکاری ملازمین اپنے ہی طرز کے نااہل لوگوں کو آگے اس ادارے میں جگہ دیتے ہیں اور سارا نظام خراب ہو جاتا ہے۔ سرکاری نظام کے خرابی سے صوبے میں کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور دیگر برے افعال میں اضافہ ہوگا، سرکاری ملازمین اپنے عہدے کا نا جائز فائدہ اٹھانے کے بجائے ملک کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ میں چل سکے آئیندہ اگر ہم ان چیزوں پر قابو پا لے تو شاید بلوچستان ، پاکستان کا اہم ترین صوبہ بن جائے گا اور وطن عزیز پاکستان کے لئے ترقی کی ایسی راہ ہموار ہوگا جسکی پورے تاریخ میں شاید ہی کوئی مثال ملے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ صوبہ بلوچستان میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقدار کی حق تلفی سے ادارے میں مزید خرابیوں کا آغاز ہوگا اور یہی بات کل کو صوبے کی پسماندگی کا باعث بنی گی۔ ایسے اسکولز کے رپورٹ بھی سامنے آئے جن میں تین ،چار اور درجن کے قریب اساتذہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ابھی تک ان کی جگہ نئے اساتذہ بھرتی نہیں کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں اسکولز میں معلم قرآن کا نہ ہونا یا تعنیات نہ کیاجانا قابل تشویش ہے۔ ہم اس میرٹ کی پامالی کے خلاف نیب اور عدالت تک جائیں گے ۔ حکومت سب سے پہلے تو اس بات کا سخت نوٹس لے کہ جن افراد کا یونین کونسل سے حق تلف کیا گیا ہے کو انکا حق دلائے اور اگر کسی یونین کونسل میں اس کیڈر کے درخواست گزار نہیں پائے جاتے تو قریبی یونین کونسل سے تعنیات کیے جائے بجائے اس کے کوسوں دور علاقوں سے اشخاص کو تعنیات کیے جاتے ہیں۔ تاکہ کسی بھی یونین کونسل کے افراد اور کوئی بھی محنت کش مایوسی کا شکار نہ ہو سکے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree