مجلس وحدت مسلمین ، معاشرے کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کی آواز ہے ،علامہ مقصودڈومکی

15 جنوری 2016

وحدت نیوز (نصیرآباد) مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع نصیر آباد کے مختلف علاقوں کا دورا کیا اور ڈیرہ مراد جمالی میں تنظیمی اجلاس کی صدارت کی۔ گوٹھ دلوش خان لہر میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ، معاشرے کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کی آواز ہے ، جس نے ہمیشہ ظلم اور ظالم کے خلاف موثر آواز بلند کی ہے۔ دھشت گردی سمیت مختلف عوامی مسائل پر بھرپور آواز بلند کرکے ایم ڈبلیو ایم نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی ترجمان جماعت ہے۔

اس موقع پر نصیر آبادعوامی تحریک کے چیئرمین ماما الٰہی بخش کھیازئی، ایم کیو ایم کے رہنما امداد حسین مری،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید عبدالقادر شاہ نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نصیر آباد عوامی تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اوچ پاور پراجیکٹ سے ڈیرہ مراد جمالی اور گرد و نواح کے علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے اور پراجیکٹ کی ملازمتوں میں علاقے کے عوام کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے بلوچستان کے ساحل پر سو سے زائدکورین لانچوں کوٹرالنگ کی اجازت دینے کو افسوسناک فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے بلوچستان کے ماہی گیر شدید مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔ جو پہلے ہی غیر قانونی ٹرالنگ کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب ماہی گیروں کے معاشی مفادات کو ترجیح دیتے ہوتے عوام دشمن فیصلہ واپس لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree