وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ عید قربان کی آمد پر ملک دشمن عناصر کی نظریں ہماری خوشیوں پر ہے اور انکی پوری کوشش رہے گی کہ کسی نہ کسی طرح ہمیں اس موقع پر نشانہ بنائے، معصوموں کو قتل کرنے والے تو اللہ کے دشمن ہوتے ہیں اور اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو عید کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر اور مضبوط تر بنانا ہوگا تاکہ عین عید کے موقع پر کسی نا خوشگوار واقع کا سامنا نہ کرنا پڑے. بیان میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی کے بجائے جن مشکلات کا سامنا ہے ان میں سے ایک دشواری دہشتگردی ہے۔حکومت اگر اس کا کوئی ابدی حل نکال لے تو جس طرح پاکستان محفوظ رہے گا اسی طرح عوام بھی خوشحال رہیں گے اور ترقی کی طرف راغب ہونگے. ملک میں سرمایہ کاری ہوگی اور بہت سے دیگر کاموں کا آغاز بھی ہوگا۔ ان معاملات کا تعلق ملک کے حالات پر مبنی ہے جن پر قابو پاکر ملک کے ترقی کا پہیہ چلایا جا سکتا ہے.انہوں نے آخر میں شہید طالب حسین، جو کہ شب عید الفطر خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہوئے تھے، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہید طالب حسین نے اپنی قربانی سے ثابت کر دیا کہ اس دنیا میں آج بھی ایسے لوگ ہے جو اپنی زندگی کا مقصد اپنے بجائے دوسروں کے کام آنا سمجھتے ہیں۔اور ساتھ ہی ساتھ شہید طالب حسین نے اپنی شہادت سے اتحاد بین المسلمین اور انسانیت دوستی کی بہترین مثال پیش کیا ہے۔