حکومت دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس بند کرے اور ان کے سرپرستوں ہاتھ ڈالے، علامہ مقصود ڈومکی

28 جون 2013

00 maqsood domkiوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام شہدائے پشاور کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے پشاور نے اسلام اور حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ حکومت دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی کا اعلان کرے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے ان کے ٹریننگ کیمپس بند کرے اور ان کے سرپرستوں ہاتھ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کے اس عالمی معرکے میں ہم امام عصر (عج) کے منتظرین کو چاہیئے کہ وہ کربلائے پاکستان میں اپنی تاریخی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے میدان عمل میں آئیں۔  تقریب سے مولانا ولایت حسین جعفری، آقا عبدالعلی اصغری اور بیرسٹر افتخار حسین ہزارہ نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree