وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس کوئٹہ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے کی، جبکہ صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے اراکین شوریٰ سمیت مرکزی سیکریٹری آئمہ جمعہ فورم علامہ ہاشم موسوی، سابق سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصودڈومکی اور رکن بلوچستا ن اسمبلی وصوبائی سیکریٹری سیاسیات آغا رضا نے خصوصی شرکت کی، موجودہ حالات اور تنظیمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب فل وقت موخر کیا جائے ایم ڈبلیوایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ کو تحلیل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو آئندہ چار مہینوں میں صوبے بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور سیٹ اپ کے قیام کیلئے اپنے فرائض انجام دی گی اور مقررہ مدت کے اختتام پربلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، حالیہ کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے آغا رضا اور معاون علامہ سہیل اکبر منتخب ہوئے۔