وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سحر بتول کی والدہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ،صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا نے کہاہے کہ مجلس وحدت مسلمین شروع دن سے شہیدہ سحر بتول کو انصاف دلانے کے لئے صف اول میں کھڑی ہے، ہم ہمیشہ شہید سحر بتول کے لواحقین کے
شانہ بشانہ کھٹے رہے ہیں. قانون کے مطابق سحر بتول کو انصاف دلائیں گے، سحر بتول کو شہید کرنے والا قانون کہ گرفت میں ہے،بلوچستان میں ہر بچی یا عورت کو تحفظ ملنا چاہئے ، پراسیکیوشن سیکرٹری اور لاء سیکرٹری کو سحر بتول کیس کی مکمل پیروی کی سخت ہدایت جاری کی تھی ۔
دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنمااور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سحر بتول کی والدین خود کو تنہا نہ سمجھے مجلس وحدت مسلمین ان کے ساتھ شانہ بشانہ آخر دم تک کھڑی ہے، عدلیہ پر پورا یقین ہے، سحر بتول کے قاتل عبرت ناک سزا ہوگی ، 7 سالہ معصوم سحر بتول کو درندگی کا نشانہ
بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سحر بتول زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ آج ہوگا، سحر بتول کے والدین کے ساتھ کل پارٹی کے تمام ذمہ داران عدالت میں انصاف کیلئے جائینگے ۔