مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان کی مناسبت سے علمی سیمینارکا انعقاد

22 مارچ 2023

وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ بلوچستان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کے عنوان سے مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں "علمی سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کثیرعلمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن قبلہ علامہ سید محمدعالم موسوی , مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی ,مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفرعباس شمسی ,  مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ماہ رمضان کےعنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن اور احادیث میں ماہ رمضان کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے , رمضان خدا کا مہینہ ہے  انسان کو اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ ذکرخدا میں مصروف رہنا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree