ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے سابقہ تینوں کونسلرزکا اپنی مدت کے اختتام پر اپنے اپنے حلقے کے عوام سے اظہار تشکر

28 جنوری 2019

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے تین سابقہ کونسلروں سید محمد مہدی سابقہ کونسلر حلقہ 9، کربلائی عباس علی سابقہ کونسلر حلقہ 10، کربلائی رجب علی سابقہ کونسلر حلقہ 12نے اپنی مدت کے اختتام پر اپنے اپنے علاقوں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور عوامی اعتماد سے انہیں کامیابی ملی،ان چار سالہ مدت میں مجموعی طور پر چار کروڑ پانچ لاکھ روپے سے تینوں حلقوں میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا گیا گلیوں کو ٹف ٹائلز سے مزئین اور سڑکوں کو پختہ کیا گیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہم پورے کوئٹہ شہر کے تمام شہریوں،علاقہ رہائشیوں، بزرگوں، ماوں، بہنوں بیٹیوں اور تمام ووٹرز کا انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں ہم پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں اپنے قمتی ووٹ سے کامیاب بنایا۔
عوامی تائید اور تعاون کے بغیر چار سالوں تک ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔

اس چار سال کی مدت میں بغیر کسی تفریق رنگ و نسل کے اپنے اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کی۔نا مساعد حالات اور وسائل کی کمی کے با وجود ہر وقت گرمی سردی دن رات اپنے علاقہ کے عوام کے دکھ درد اور خوشی میں شامل ہوئیں۔کوئٹہ شہر کے شہریوں کے ذاتی مسائل جیسے ٹوکن انٹری پاسیز، تصدیقی سرٹیفیکٹس، پیدائشی سرٹیفیکیٹس، سے لیکر پانی، بجلی، روڈ، سیوریج،ٹف ٹائلز سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے کسی حد تک عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی اختیارات نہ ہونے کے با وجود ہم اگلے بلدیاتی الیکشن ہونے تک پہلے کی طرح اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کیلئے شب و روز حاضر رہیں گے۔ان چار سالہ مدت میں ہمیں مجلس مسلمین پاکستان کے سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر قانون آغا رضا کا بھر پور تعاون رہا جس کے لئے ہم انکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree