ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کے خلاف بیان امت مسلمہ کے منہ پرطماچہ ہے، علامہ ظفرعباس شمسی

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز(نصیرآباد) صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے  نماز جمعہ کے خطبہ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کا دارالحکومت یرو شلم میں ہو گا اور امریکہ اپنا سفارت خانہ بھی یروشلم میں بنائے گا ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا یہ امریکی اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے ،اس اعلان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس کے نتائج بہتر نہیں ہوں گے ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد بیت المقدس ھمارے لیے مقدس ہے ہم ضرور اس کی حفاظت کریں گے۔

علامہ سید ظفر شمسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان سے اگر اسرائیل اپنا دارالحکومت بیت المقدس کو  بنا لیتا ہے تو مقبوضہ فلسطین سے فلسطینیوں کا رہا سہا تعلق بھی ختم ہو جائے گا اور امریکہ و اسرائیل یہی تو چاہتے ہیں ،انھوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے جو اعلان کیا ہے یہ صرف اعلان نہیں بلکہ اسلامی ممالک کے منہ پر طماچہ ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی ممالک کے سربراھوں کے منہ پر طماچہ مار کر کہا تم مسلمانوں میں کوئی ہمت نہیں ہے تم ہمارے رحم و کرم پر ہو  ہم چائیں تو تمہیں زندگی کی خیرات دیں اور اگر ہم چائیں تو تہمیں تہس نہس کردیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree