امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی ایما پر پاکستان میں اہل تشیع کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، علامہ برکت مطہری

11 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی ایما پر پاکستان میں اہل تشیع کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشتگردوں کیخلاف نہیں کررہیں، بلوچستان میں انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے، سانحہ درگاہ فتح پور شریف اور کوئٹہ فائرنگ اور شیعہ نوجوانوں کی گمشدگی قابل مذمت عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید شبیر شاہ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ برکت مطہری کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں سے شیعہ نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے اغواء کیا جارہا ہے،لاپتہ شیعہ افراد کی رہائی کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرکے خود گرفتاری پیش کردی ہے، آئے روز شیعہ شہریوں پر حملے کئے جارہے ہیں، ان حملوں میں امریکہ، بھارت اور اسرائیل نواز دہشتگرد ملوث ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ فتح پور اور کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ پر ہونے والوں حملوں کے دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر ملک بھر میں منظم تحریک شروع کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree