سانحہ جھل مگسی کی مذمت، بلوچستان بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جائے، علامہ برکت مطہری

06 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا ہے کہ ضلع جهل مگسی میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس سانحہ میں 30 سے زائد افراد شہید اور دسویں لوگ زخمی ہوئے ہیں، یہ وہ درگاہ ہے جس پر 2005 میں بھی خود کش دھماکا ہوا تھا اور 90 کے قریب لوگ شہید ہوئے تھے، پهر دوبارہ اسی درگاہ کو نشانہ بنایا گیا آخر یہ دہشت گرد کون ہیں جو کهلے عام دہشتگردی کرتے پهر رہے ہیں، کیوں حکومت بلوچستان کو پتہ نہیں چلتا۔؟ کیوں دہشت گرد اور ان کے سہولت کار سرعام دہندناتے پهر رہے ہیں لہٰذا ہم حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پورے بلوچستان کے اندر آپریشن کیا جائے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree