وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس آج 2اپریل کو صوبائی دفتر کوئٹہ میں علامہ اصغر عسکری معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈویژنل شوری کے تمام معز ز اراکین نے بھر پور شرکت کی ،آئندہ تین سال کیلئے عباس علی کو کوئٹہ ڈویژن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ،عباس علی نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز میں سے دہشتگردی ،کرپشن اور نا انصافی ہے ہم انشا ء اللہ کوئٹہ ڈویژن میں ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہونگے اور کوئٹہ کے اندر یکجہتی کی فضا کو قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے ،اجلاس سے علامہ اصغر عسکری ،علامہ سید ہاشم موسوی اور صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت مطہری نے خطاب کیا۔
علامہ اصغر عسکری نے پاراچنار دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو اور مائنڈسیت کو ختم کیا جائے جس کی وجہ سے وطن عزیز میں کھبی فورسسز پر کھبی امام بارگاہوں اور کھبی مساجد پر حملے کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی جد و جہد پر یقین رکھتی ہے اورملک میں امن و اتحاد کے قیام کیلئے بھر پور کام کر رہی ہے ۔ڈویژنل شوری کے اجلاس میں ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ کے ذمہ داران اور شوری کے بزرگ احباب نے بھی شرکت کی اور عباس علی کے ساتھ ملکر آئندہ تین سال کیلئے بھر پور کام کرنے کا عزم کیا۔