وحدت نیوز(چھلگری) سانحہ چھلگری بولان کے شھداء کی پہلی برسی کی مناسبت سے مزار شھداء چھلگری پر پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود بھی سانحہ چھلگری کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں ،مگر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔سانحہ کے قاتل دھشت گردوں کو سزا دینا تو درکنار آج تک ان مجرموں کو بے نقاب تک نہیں کیا گیا۔حکومتی رویہ تبدیل نہ ہوا تو سانحہ چھلگری کے متاثرین، ایک مرتبہ پھرسڑکوں پر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پیغام شھداء کے وارث ہیں اور شھدائے راہ اسلام سے کیا گیا اپنا عھد، وفا کریں گے اور دھشت گردوں کو بے نقاب کریں گے۔اب وقت آگیا ہے کہ قوم و ملت دھشت گردوں کے ہمدردوں کو رسواء کرے۔