حکمران بجلی کی پیداوارمیں اضافہ کریں،لوڈشیڈنگ علمدار روڈ کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی ہے، عباس علی

31 جولائی 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) شہر میں عوام بجلی کی قلت سے دوچار ہیں، علمدار روڈ میں غیر اعلانیہ اور بے وقت لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان اور ہزارہ ٹاون کے عوام بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے اور مثبت پالیساں اپناتے ہوئے بجلی کی قلت پر قابو پائے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل جناب عباس علی نے موجودہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ملک کا ایک اہم مسئلہ ہے، ہاں یہ الگ بات ہے کہ واپڈا نے لوگوں کے زہنوں کو لوڈشیڈنگ کا اس قدر عادی بنا دیا ہے کہ اب عوام اسے اپنی بد قسمتی اور زندگی کا باقائدہ حصہ سمجھنے لگے ہیں۔ حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے کی کوشش کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت اول دن سے وعدوں پے وعدے کر رہی ہے کہ اتنے عرصے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا مگر افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا اور دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ علمدار روڈ کے علاقے میں واپڈا کی جانب سے کبھی کبھار غیر اعلانیہ اور بے وقت لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، جو عام لوگوں کی زندگیوں پر براہ راست یا پھر بلواسطہ اثر انداز ہوتی ہے۔ واپڈا حکام کو چاہئے کہ ایسے افعال سے پرہیز کرے اور عوام کو تنگ کرنے سے گریز کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علمدار روڈ کی حالت تو کچھ بہتر ہے بے بسی اور بے کسی کا عالم تو ہزارہ ٹاون میں داخل ہونے پر معلوم ہوتا ہے، جہاں شدید لوڈ شیڈنگ عام زندگی کا حصہ بن گیا ہے اور اسی طرح ملک بھر میں جانے کتنے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی موجود نہیں ہوتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree