وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان سید ہادی آغانے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم حسین آباد یونٹ آفس واقع حسین آباد ہزارہ ٹاون آفس پر شر پسند عناصر کا بار بار حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلے کہیں دنوں سے کچھ شر پسند عناصر نے آفس پر آدھی رات کو ایم ڈبلیو ایم کے آفس کے اطراف سے تنظیمی جھنڈوں کو اُتارا۔ اسی طرح وقفے وقفے سے آفس کے تالوں میں ایلفی ڈالتے رہے۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم آفس کے ذمہ داران نے درگذر سے کام لیا۔لیکن شر پسند عناصر نے درگزراور خاموشی کو کمزوری سمجھتے ہوئے ایک بار پھر آفس کے مین دروازوں پر کالے رنگ کے اسپرے سے تنظیمی پرچم اور نام پر رنگ ڈالتے ہوئے اپنی کم ظرفی دکھائی۔ اس کے باوجودایم ڈبلیو ایم آفس کے عہدیداران نے درگزر اور بردباری سے کام لیتے ہوئے خاموشی کو ترجیح دی۔ لیکن نوبت یہاں تک پہنچی کہ شر پسندوں نے آفس ٹائمنگ کے بعد آدھی رات شٹردروازے کو لاٹھیاں مارتے ہوئے آفس کے شیشے توڑ دیے۔ بلآخر ذمہ داران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور شرپسندوں کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ امید ہے کہ انتظامیہ جلد شرپسند عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے درپردہ عناصر کی نشاندہی کروائیں گے۔ جمہوریت میں اختلاف رائے جمہوری حُسن ہوتا ہے لیکن ایک دوسرے کو برداشت اور مخالفت برائے مخالفت کو ذاتی اور اجتماعی عناد بلا طاق رکھتے ہوئے اصولی سیاست کرنی چاہیے۔