علامہ مقصود علی ڈومکی کی شاہ زین بگٹی اور سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سے ملاقات

23 مئی 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل  علامہ مقصود علی ڈومکی نے جمھوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کر کے انکے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے ایک لاکھ ۷۰ ہزار مہاجرین آج بھی دربدر ہیں۔ حکومت ان کی آباد کاری کے سلسلے میں اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی منافرت اور دھشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ، سنی وحدت کے سلسلے میں قابل قدر جدوجھد کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے اکابرین مل کر عالمی سامراج اور انکے ایجنٹوں کی سازش ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے متاثرین سمیت بلوچستانی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

دراین اثناء علامہ مقصود ڈومکی نے سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی دعوت پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی سی پی او کوئٹہ نے دھشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات بیان کئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن اور قلندر مکان میں پیش آنے والے واقعات پر ہمیں تشویش ہے۔اپیکس کمیٹی اور انتظامیہ کالعدم دھشت گرد تنظیموں کی شر انگیز سرگرمیوں، اخباری بیانات اور نفرت پر مبنی تقاریر کو روکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree